بھیرہ: (دنیا نیوز) بھائی کیساتھ معمولی تلخ کلامی پر نوجوان نے طیش میں آکر موت کو گلے لگا لیا۔
افسوسناک واقعہ بھیرہ کے نواحی قصبہ چاوہ میں پیش آیا جہاں دو بھائیوں عثمان اور عاطف بلال کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی جس پر طیش میں آکر 21 سالہ نوجوان نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق خود کشی کرنے والے نوجوان کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔