کراچی: طالبہ کی نازیبا ویڈیو بنانے والے 3 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا

کراچی: طالبہ کی نازیبا ویڈیو بنانے والے 3 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا

تفصیلات کے مطابق بچی سے زیادتی کی کوشش کا واقعہ کراچی کے علاقے ملیر جعفر طیار میں پیش آیا، متاثرہ بچی سکول کے دوست کے گھر گئی وہاں پر اس کے اور بھی دوست موجود تھے جنہوں نے زبردستی کرنے کی کوشش کی۔

طالبہ نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ فرحان کے دوستوں نے میرے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، میرے شور کرنے اور رونے کی وجہ سے ان لوگوں نے میری ویڈیو بنائی اور جانے دیا، لڑکے میری ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل کرتے تھے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ ملیر سٹی تھانے میں درج ہے، گرفتار ملزمان نے بچی کی نازیبا ویڈیو بنا رکھی تھی، گرفتار نوجوانوں کے موبائل فون سے لڑکی کی نازیبا ویڈیوز برآمد کر لی گئی ہیں۔