جنسی ہراسگی میں ملوث ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اہلکارسمیت 2 ملزمان گرفتار

Published On 16 May,2024 12:51 pm

اسلام آباد: (دنیانیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے جنسی ہراسگی میں ملوث ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

ایف ائی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں عارف اقبال اور خالد فراز شامل ہے، ملزم عارف اقبال ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لکی مروت میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا، اور بطور سپرنٹنڈنٹ تعینات تھا۔

حکام کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزمان خواتین اساتذہ کو جنسی طور پر ہراساں کرتے تھے، ملزمان قابل اعتراض مواد کی آڑ میں خواتین اساتذہ کو دور دراز علاقوں میں ٹرانسفر کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے۔