اسلام آباد: کچے کے علاقہ سے فرار 2 ڈاکو گولڑہ ریلوے سٹیشن سے گرفتار

Published On 17 May,2024 09:31 am

اسلام آباد: (دنیانیوز) اسلام آباد کے گولڑہ سٹیشن پر ریلوے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کےمطابق ملزمان کا تعلق کچے کے علاقے سے ہے ، ملزمان سے ممنوعہ بور اسلحہ ، ایل ایم جی ، چھ میگزین برآمد ہوئے۔

پولیس نے ملزمان کو ریلوے پولیس سٹیشن منتقل کردیا جہاں ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔