بہاولنگر: (دنیا نیوز) پولیس کی جانب سے بہاولنگر میں ہنی ٹریپ کا شکار ہونے والے نوجوان کو بازیاب کروا لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چھ ماہ قبل ملزمان نے 22 سالہ رضوان کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلوایا تھا اور 12 لاکھ روپے میں دوسری پارٹی کو فروخت کر دیا، ملزمان مغوی کی بازیابی کیلئے ورثا سے 50 لاکھ روپے تاوان مانگ رہے تھے۔
پولیس نے تھانہ کھچی کی حدود میں مغوی اور ملزموں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی اور نوجوان کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا، پولیس نے ملزموں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا جہاں ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔