بیرون ملک فرار کی کوشش پر قتل کا اشتہاری ایئر پورٹ سے گرفتار

Published On 09 June,2024 09:45 am

سیالکوٹ:(دنیا نیوز) ایف آئی اے نے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنا کر گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے انٹرپول ذرائع کے مطابق سیالکوٹ ایئر پورٹ پر سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری کو بیرون ملک فرار کی کوشش پر ریڈ نوٹس کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا، ملزم سعد سپین فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا جسے ایف آئی اے ٹیم نے دوران چیکنگ گرفتار کیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سعد تنویر پنجاب پولیس کو مطلوب ہے، ملزم کے خلاف تھانہ صدر وزیرآباد میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، ملزم کے خلاف سال 2023 میں مقدمہ درج ہوا ، ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کر رکھا تھا۔

ملزم کو بعد ازاں پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا ،ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ کے ساتھ قریبی رابطے کی وجہ سے ممکن ہوئی۔