صادق آباد میں ڈاکوؤں نے دکاندار کو لوٹ لیا، اوکاڑہ سے 3 خطرناک ڈکیت گرفتار

Published On 09 June,2024 05:06 am

صادق آباد: (دنیا نیوز) صادق آباد میں 3 ڈاکوؤں نے دکاندار کو لوٹ لیا، اوکاڑہ میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق صادق آباد میں 3 موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو الیکٹرک سٹور میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور دکاندار کو یرغمال بنا کر نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے، واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ شخص کی درخواست پر قانونی کارروائی شروع کر دی۔

دوسری جانب اوکاڑہ میں پولیس نے کارروائی کر کے راہزنی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک ساجو ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ارکان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کی شناخت ساجد عرف ساجو، شجر گل اور احمد اکرم کے ناموں سے ہوئی، گرفتار ملزم سنگین نوعیت کی مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔