ساہیوال: ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی، دھوئیں سے 2بچے جاں بحق

Published On 08 June,2024 11:26 am

ساہیوال: (دنیانیوز) ساہیوال میں ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ، آگ کی شدت کافی زیادہ تھی تاہم سٹاف اور سکیورٹی گارڈز نے اپنی جانوں پر کھیل کر بچوں کی جانیں بچائیں اور 60 سے 70 بچوں کو چلڈرن وارڈ سے نکال کر ایمرجنسی میں شفٹ کر دیا۔

ہسپتال ایم ایس  کے مطابق دھوئیں کے اثرات کی وجہ سے دو بچے دم توڑ گئے ہیں جبکہ دوکی حالت تشویشناک ہے، مرنے والے بچے پیدائشی طور پر پری میچور اور بیمار تھے۔  

آگ لگنے کی اطلاع پر کمشنر،آر پی او،ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او بھی موقع پر پہنچ گئے۔

آگ کے باعث چلڈرن وارڈ کا تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا، آگ پر قابو پالیا گیا ہے ، ریسکیو کی 4 گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا ۔