پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے شہرِ علم منصوبہ بند کر دیا

Published On 08 June,2024 06:15 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے شہرِ علم منصوبہ شروع ہونے سے پہلے ہی بند کر دیا۔

پیف نے شہرِ علم منصوبے کے تحت لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور رحیم یار خان میں سکول کھولنے تھے، گزشتہ سال جون میں سکول کھولنے کیلئے درخواستیں طلب کی گئیں۔

شہرِ علم منصوبے کی تشہیر کے لئے شہر بھر میں فلیکسز لگائی گئی تھیں، پیف کی جانب سے منصوبے کو اچانک بند کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

درخواست گزاروں کو فیس اور کاغذات واپس کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، پیف حکام کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث خزانے کے لاکھوں روپے برباد ہو گئے۔