وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کیلئے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

Published On 07 June,2024 10:50 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزارت تعلیم نے سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

سیکرٹری ایجوکیشن کی منظوری سے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی تعلیمی ادارے 10 جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے، تعلیمی ادارے موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد یکم اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔

یاد رہے کہ 20 مئی کو گرمی کی شدت کے پیش نظر پنجاب کے سکولوں میں 25 مئی سے چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔