لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے اساتذہ کیلئے نئی ٹرانسفر پالیسی متعارف کروا دی گئی، اب ہارڈشپ گراؤنڈز پر تبادلے پورا سال ہو سکیں گے۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے نئی ٹرانسفر پالیسی کی منظوری دے دی، نئی پالیسی کے تحت معذور، بیوہ، مطلقہ اور طویل فاصلہ کی صورت میں اساتذہ کی ٹرانسفر پورا سال کھلی رہے گی۔
فیصلے کے مطابق جنرل ٹرانسفر سال میں دو بار ہو سکے گی، میوچل ٹرانسفر کی اجازت سال میں دو بار ہو گی، انٹر ڈسٹرکٹ اور ویڈلاک ٹرانسفر بھی پورا سال کھلی رہے گی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق تمام اقسام کی پروموشن کا عمل 30 دنوں میں مکمل کیا جائے گا، تمام ضلعی کمیٹیاں درخواستوں پر فیصلہ 30 دنوں میں یقینی بنانے کی پابند ہوں گی۔