وزیراعظم کا ملک میں میڈیکل تعلیم کی فراہمی، معیار کی تحقیقات کا فیصلہ

Published On 23 May,2024 11:24 am

اسلام آباد: (یاسر ملک) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں میڈیکل تعلیم کی فراہمی اور معیار کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر سرپرستی ہائی پاورڈ کمیٹی تشکیل دیدی، 25 رکنی کمیٹی کا وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کمیٹی ملک میں پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے معیارات کا جائزہ لے گی جبکہ بیرون ملک میڈیکل کی تعلیم کے لئے جانے والے طلبہ کی وجوہات کا پتہ بھی لگایا جائے گا۔