وزیراعظم کا جرمنی کے ساتھ دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کا اظہار

Published On 21 May,2024 08:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے جرمن این جی او گلوبل بریجز برلن کے وفد نے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کی موجودہ سطح کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جرمن سرمایہ کاری میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں، متبادل توانائی، موسمیاتی تبدیلی اور غذائی تحفظ کے حوالے سے جرمنی کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے وفد سے جرمن زبان میں گفتگو کی، وفد کے ارکان وزیراعظم کی جرمن زبان میں بات چیت سے محظوظ ہوئے، وفد نے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔