اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف بیرونی سرمایہ کاری کیلئے متحرک ہو گئے۔
سی پیک 2 کے باقاعدہ آغاز کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف جون کے پہلے ہفتے میں چین کا دورہ کریں گے۔
ملائیشیا اور ترکیہ کے صدور بھی بڑے سرمایہ کاروں کے وفد کےساتھ جلد پاکستان آئیں گے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان بھی جون کے آخر میں متوقع ہے۔