وزیراعظم کی بدھ مت کے پیروکاروں کو ویساک کے دن پر مبارکباد

Published On 23 May,2024 11:30 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ مت کے پیروکاروں کو ویساک کے دن پر مبارکباد دی ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ویساک پر دنیا بھر میں بدھ مت کے دوستوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، یہ دن سب کے لیے امن، خوشحالی اور ہم آہنگی لائے۔

شہباز شریف کا اپنے پیغام میں مزید کہنا ہے کہ آئیے مشترکہ ورثے کو منائیں، باہمی احترام اور افہام و تفہیم کے لیے کام جاری رکھیں۔