اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر کے طلبہ کے لیے پورٹل بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیراعظم آفس نے آن لائن تعلیمی پورٹل تیار کرنے کے لیے وزارت آئی ٹی کو ہدایت جاری کر دی، پورٹل طلبہ کو تعلیمی وسائل، ورچوئل لرننگ ماحول تک رسائی فراہم کرنے میں مدد دے گا۔
وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اور وفاقی وزارت تعلیم دونوں مل کر پورٹل تیار کریں گے، آن لائن تعلیمی پورٹل ایک ماہ میں تیار کیا جائے گا۔
وزارت آئی ٹی نے اس سلسلے میں وفاقی وزارت تعلیم کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔