موسم کی شدت، گرمیوں کی چھٹیوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

Published On 20 May,2024 11:53 am

لاہور: (دنیا نیوز) گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق اب گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز یکم جون کے بجائے 25 مئی سے ہوگا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے کہا ہے کہ موسم کی شدت کی وجہ سے 7 اضافی چھٹیاں ہوں گی، جن سکولوں میں امتحانات ہو رہے ہیں وہاں سکولوں میں چھٹیاں نہیں ہوں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے یکم جون سے گرمیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔