راولپنڈی: (دنیا نیوز) سانحہ 9 مئی کے پُرتشدد مظاہروں اور توڑ پھوڑ کو ایک سال مکمل ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے تعلیمی اداروں میں سانحہ 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں فیکلٹی اور طلبہ کے لیے تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔
پروگرام کی نگرانی کے لیے انتظامیہ سکولز کا دورہ کرے گی، تقریب کے دوران کسی کو اسمبلی ہال سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پروگرام کے نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری پرنسپل پر ہو گی۔