زیارت: (دنیا نیوز) 19 سالوں سے منہدم زیارت میں موجود انگریز دور حکومت کی تاریخی لائبریری کا افتتاح کر دیا گیا اور مختلف شخصیات کی جانب سے ہزاروں کتابیں ڈونیٹ کی گئیں۔
لائبریری کا افتتاح ڈپٹی کمشنر زیارت حمودالرحمٰن، سابق پرنسپل ماسٹر عبدالعزیز اور سابق ایجوکیشن آفیسر خالدہ شوکت سمیت دیگر نے کیا۔
تاریخی لائبریری کے افتتاح کے موقع پر اساتذہ، طلباء، قبائلی عمائدین اور ضلعی آفیسران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
واضح رہے کہ دنیا نیوز کے پروگرام "حسب حال" میں سہیل احمد عزیزی نے زیارت میں لائبریری بنانے سے متعلق معاملہ اٹھایا تھا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر زیارت نے فوری طورپر عملدرآمد کروا دیا۔