لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر تعلیم پنجاب سکندر حیات نے نجی سکولوں میں سمر کیمپ کی اجازت دینے کی افواہوں کی تردید کردی۔
صوبئی وزیر تعلیم سکندر حیات نے کہا ہے کہ سمر کیمپ کی فی الحال اجازت نہیں دی گئی، پرائیویٹ سکولز بغیر اجازت سمر کیمپ اشتہارات سے اجتناب کریں۔
انہوں نے کہا کہ جب تک محکمانہ نوٹیفکیشن اور پالیسی نہ آئے سمر کیمپ کا اعلان نہ کیا جائے، کسی نجی سکول کو سمری کی منظوری تک سمر کیمپ کی اجازت نہیں۔
رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے نجی سکولز مالکان کو ملاقات میں آگاہ بھی کیا چکا ہے، فی الوقت کسی بھی سکول کو سمر کیمپ کا اختیار نہیں دیا گیا۔
وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ سمر کیمپ کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، حتمی فیصلے سے جلد سب کو آگاہ کیا جائے گا۔