اسلام آباد: (حریم جدون) رواں مالی سال کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کا 65 بلین کا بجٹ منظور کر لیا گیا۔
چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ڈاکٹر مختار احمد نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رواں مالی سال کیلئے فیڈرل یونیورسٹیز کے لیے بجٹ 25 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی اور جو کہ بہت کم تھا اور ہماری درخواست پر وزیر اعظم نے فوری ایکشن لے کر اس بجٹ کو ریورس کیا۔
ڈاکٹر مختار احمد نے بتایا ہے کہ 25 ارب روپے کا بجٹ ایک بہت بڑا مسئلہ تھا لیکن وزیراعظم کے ایکشن پر بعدازاں رواں سال کے لیے ہمارا 65 بلین کا بجٹ منظور کر لیا گیا ہے۔
چیئرمین ایچ ای سی کا مزید کہنا تھا کہ ڈویلپمنٹ کے لیے ہم نے 69 بلین بجٹ مانگا تھا لیکن ڈویلپمنٹ کے لیے 55 بلین بجٹ مختص کرنے کا بتایا گیا ہے۔