آئندہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی ضرورت ہے : قائمقام صدر

Published On 30 May,2024 02:19 pm

اسلام آباد: (دنیانیوز) قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

 سید یوسف رضا گیلانی سے وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب نے ملاقات کی ، وزیرِ خزانہ نے عوام دوست بجٹ کی تیاری بارے قائمقام صدر کو بریف کیا۔

ملاقات میں وزیرِ خزانہ نے  قائمقام صدر کو مہنگائی پر قابو پانے کیلئے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا ، اس موقع پر وزیرخزانہ نے کہا کہ مہنگائی میں واضح کمی حکومت کی مسلسل اور غیر متزلزل اقدامات کا ثمر ہے۔

قائمقام صدر یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی ضرورت ہے ، محصولات بڑھانے کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے ۔