اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اہم اجلاس کل طلب کر لیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس جاتی امراء میں بلایا گیا ہے، وزیر اعظم نے حکومتی معاشی ٹیم کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر پٹرولیم مصدق ملک، وزیر توانائی اویس لغاری شرکت کریں گے۔
وزیر تجارت جام کمال اور وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا، معاشی ٹیم وزیراعظم کو بجٹ تجاویز پر بریفنگ دے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف حکومتی معاشی ٹیم کو بجٹ سے متعلق اہم ہدایات جاری کریں گے، وزیراعظم شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے بجٹ میں اقدامات کے احکامات بھی دیں گے۔