اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کو ہوگا۔
ذرائع اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت 5 جون کو شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
واضح رہے کہ آئندہ مالی سال 25-2024 کا وفاقی بجٹ 8 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ پیش کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ پر بحث کا آغاز دس جون سے ہوگا، بجٹ کی منظوری عید الاضحیٰ کے بعد جون کے آخری ہفتے میں لی جائے گی۔