اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔
پیپلز پارٹی کے وفد میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور شیری رحمان شامل تھیں۔
ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ اور اعظم نذیر تارڑ بھی شریک ہوئے۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ مالی سال 25-2024 کے بجٹ کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔