کرپشن کیسز میں نیب لاہور کی اہم ریکوری، کروڑوں روپے قومی خزانے میں جمع

Published On 14 June,2024 07:56 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کرپشن کیسز میں کارروائی کے دوران نیب لاہور نے اہم ریکوری کرتے ہوئے ملزمان سے برآمد رقوم قومی خزانے میں جمع کرا دیں۔

ترجمان نیب کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور امجد مجید اولکھ نے 9 کروڑ 33 لاکھ مالیت کے چیک حکومتی عہدیداران کے حوالے کر دیئے۔

نیب ترجمان کے مطابق وفاقی سطح پر ہونیوالی برآمدگی سے 76 لاکھ کے چیک متعلقہ حکام کے حوالے کئے گئے۔

ڈی جی نیب نے کہا کہ قومی سرمایہ کی حفاظت نیب کا نصب العین ہے، ادارہ ملزمان سے برآمد شدہ ایک ایک پائی قومی خزانہ میں جمع کرواتا ہے۔

امجد مجید اولکھ نے کہا کہ نیب لاہور گزشتہ ایک سال کے دوران کم و بیش 10 ارب کی برآمدگی ممکن بنا کر متاثرین اور قومی خزانہ میں جمع کرا چکا ہے۔

ڈی جی نیب کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کرپشن کیسز میں زیادہ سے زیادہ ریکوریاں ہوں، جس کے لئے نیب افسران بھرپور محنت کر رہے ہیں۔