پشاور: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار شہید

پشاور: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار شہید

تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار ڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

 اس حوالے سے سی سی پی او قاسم علی خان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے، مزید شواہد اکٹھے کررہے ہیں ، سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے، تاحال کسی گروپ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔