لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ میں رشتے کے تنازع پر گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی گئی جس کے نتیجے میں 5 سالہ بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ لاڑکانہ میں کورکانی اور جکھرانی برادری کے درمیان رشتے کے تنازع کی وجہ سے پیش آیا، گزشتہ روز ایک گروپ نے مخالف کے گھر میں گھس کر گولیاں کی بوچھاڑ کر دی جس کے نتیجے میں 5 سالہ بچہ اور 2 سگے بھائی موقع پر دم توڑ گئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، مرنے والوں کی شناخت 5 سالہ وسیم، غلام فرید اور محبت علی کے ناموں سے ہوئی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔