کرم : (دنیانیوز) ضلع کرم میں قبائل کے درمیان دو روز سے جھڑپیں جاری ہیں ، جس کے نتیجے میں اب تک 10 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جھڑپوں میں ایک دوسرے پر بھاری ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں اب تک دس افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 55 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
رات بھر بوشہرہ، مالی خیل، گدو، مقبل، کنج علیزئی، خار کلے، بالش خیل میں بھی جھڑپیں ہوئیں ، سیز فائر کیلئے انتظامیہ کی کوششیں جاری ہیں۔