سیالکوٹ: (دنیا نیوز) جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا۔
ملزم فلائٹ نمبر ایف زیڈ 338 کے ذریعے پولینڈ جا رہا تھا، ملزم کی شناخت رضوان علی کے نام سے ہوئی، ملزم کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا۔
ملزم کے پاسپورٹ پر لگا ہوا پولینڈ کا سٹیکر جعلی تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے بھائی علی ذیشان نے ڈی ایچ ایل کے ذریعے جعلی ویزہ سٹیکر بھیجا۔
ملزم کے بھائی نے جعلی سٹیکر مائیکل زوادزکی نامی پولش ایجنٹ سے حاصل کیا، ملزم کے بھائی نے ایجنٹ کو پولینڈ میں ملازمت کی غرض سے 33 لاکھ روپے ادا کیے۔
ملزم کو بعد ازاں مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔