والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ طالبعلم نے خودکشی کرلی

Published On 04 August,2024 05:45 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) میٹرک کے دو مضامین میں سپلیاں آنے پر والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کر لی۔

پولیس ذرائع کے مطابق نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے رہائشی حمزہ نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر خود کو گولی ماری، حمزہ کی میٹرک میں دو مظامین میں سپلیاں آئیں تھیں۔

والدین پڑھائی کی وجہ سے حمزہ کو ڈانٹتے تھے ، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔