چیچہ وطنی : تلخ کلامی پر شوہر نے بیوی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا

چیچہ وطنی : تلخ کلامی پر شوہر نے بیوی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا

پولیس کے مطابق بیوی کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے بجلی کے تاروں کو پکڑ لیا، ملزم قیوم تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کر دیا گیا۔

پولیس نے خاتون کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ۔

پولیس کا کہناہے کہ33 سالہ صغراں بی بی کی قیوم نذیر سے ڈیڑھ سال قبل شادی ہوئی تھی، پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں قتل کی دفعہ لگا کر مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔