کارساز میں گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کی ہلاکت: ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی

کارساز میں گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کی ہلاکت: ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی

رپورٹ کے مطابق جناح ہسپتال کے سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر نے ملزمہ کو کنفیوژ قرار دیا ہے۔

پولیس نے جناح ہسپتال کے سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کی وارڈ نمبر 20 سے ملزمہ سے تفتیش اور عدالت میں پیش کرنے کی اجازت طلب کی۔

رپورٹ کے مطابق انچارج ڈیپارٹمنٹ آف سائیکاٹری اینڈ بیہیورل سائنسز ڈاکٹر گھونی لعل نے پولیس کو جواب دیا کہ نتاشا دانش سائیکاٹری ڈیپارٹمنٹ میں تفصیلی معائنے کے لئے داخل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فی الوقت ملزمہ کنفیوژ ہے، ملزمہ کی ذہنی حالت ایسی نہیں کہ وہ عدالت میں پیش ہو یا تفتیش میں شامل ہوسکے۔