اے این ایف نے 61 کلو سے زائد منشیات پکڑ لی، 6 ملزمان زیرحراست

اے این ایف نے 61 کلو سے زائد منشیات پکڑ لی، 6 ملزمان زیرحراست

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی اور کوئٹہ میں کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 6 مختلف کارروائیوں کے دوران 61 کلو سے زائد منشیات برآمد کی گئیں جن میں 46 کلو 620 گرام چرس، 14.4 کلو گرام افیون، 210 گرام آئس اور 200 نشہ آور گولیاں شامل ہیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔