اسلام آباد: تعلیمی اداروں و ہاسٹل میں منشیات کی سپلائی میں ملوث ملزم گرفتار

اسلام آباد: تعلیمی اداروں و ہاسٹل میں منشیات کی سپلائی میں ملوث ملزم گرفتار

ترجمان اےاین ایف کے مطابق ملزم اسلام آباد کے ایک بڑے تعلیمی ادارے اور ہاسٹل میں منشیات سپلائی کر رہا تھا ، خفیہ اطلاع پرملزم کو پرائیوٹ ہاسٹل کےقریب سےمنشیات سمیت گرفتارکیاگیا۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ گرفتارملزم کی تلاشی کے دوران 120گرام ِویڈ برآمد کرلی گئی ، گرفتارملزم نہ صرف اعلیٰ تعلیم یافتہ ہےبلکہ سی ایس ایس امتحان کی تیاری بھی کررہاتھا۔

ترجمان کے مطابق ملزم نے یونیورسٹی و ہاسٹل کےطلباء کومنشیات فروخت کرنےکاانکشاف کیا ہے ، گرفتار ملزم کا تعلق چاغی سے ہے، ملزم کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔