لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے مزنگ میں رشتے کے تنازع پر نوجوان کو قتل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق محمد اصف اپنے بیٹے زوہیب کے ساتھ مزنگ کے علاقے میں فوتگی پر آیا تھا جہاں رشتہ کے تنازع پر جھگڑا ہوا، ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان زوہیب کو قتل کردیا۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ مقتول کے والد محمد آصف کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
والد محمد آصف کی جانب سے مقدمے میں ملزمان باپ محمد سعید اور دو بیٹے عادل سعید اور عاقب سعید کو نامزد کیا گیا۔