کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا ڈاکو دم توڑ گیا۔
بابر مارکیٹ کے قریب لانڈھی پولیس سے مبینہ مقابلے میں ڈاکو زخمی ہوا تھا، دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا، ایس ایچ او وسیم انیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا ڈاکو علی اکبر یکم نومبر کو پولیس مقابلے میں زخمی ہوا تھا۔
وسیم انیس نے مزیدبتایا کہ ڈاکو کو ایک گولی ٹانگ پر جبکہ دوسری کمر پر لگی تھی جو دوسری جانب پیٹ سے پار ہوگئی تھی جبکہ پولیس نے ایک ہلاک ڈکیت کے ساتھی سہیل کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا جبکہ مقابلے کے دوران دیگر 4 ساتھی یاسر، زمان، دلدار اور علی موقع سے فرار ہوگئے تھے۔
ان کا کہنا تھا ہلاک ہونے والے ڈاکو کے ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے کارروائیاں کی جارہی ہیں۔