لاہور: (دنیا نیوز) سی آئی اے اقبال ٹاؤن کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شوٹر ہلاک ہو گیا
پولیس کے مطابق سی آئی اے اقبال ٹاؤن اور شوٹرز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ باٹا پور کے علاقے میں ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ابو بکر عرف رانا ڈان ہلاک ہوگیا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک شوٹر ساندہ میں پولیس کانسٹیبل ارشد کوشہید کرنے میں شامل تھا، ہلاک شوٹر ابو بکر کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
اسی طرح یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ یہ شوٹر بیرون ملک میں پناہ لئے ڈان کے لئے کام کرتا تھا اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ہونے کے ساتھ متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔