لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے ساتھ مقابلے میں بدنام زمانہ اجرتی قاتل ہلاک ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق شوٹر اعظم خان کو آلہ قتل کی برآمدگی کیلئے لیجایا جارہا تھا کے ملزم کے ساتھیوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، دو طرفہ فائرنگ کے دوران ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ہلاک ملزم قتل اور اقدام قتل جیسی سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا، ملزم کے ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کردی گئی۔