فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں 13 سالہ لڑکے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ کے نواحی گاؤں چک نمبر 270 میں پیش آیا جہاں 13 سالہ محنت کش لڑکے کو مبینہ اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، کمسن مقتول عبدالقدیر ابلے انڈے فروخت کرتا تھا۔
پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ کمسن عبدالقدیر گزشتہ روز لاپتہ ہوگیا تھا، عبدالقدیر کی تشدد زدہ برہنہ لاش خالی پلاٹ سے برآمد ہوئی، مقتول عبدالقدیر کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
سی پی او فیصل آباد کامران عادل نے واقعہ کا نوٹس لیکر ایس ایس پی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرلی۔