اوکاڑہ: گھر سے 1400کلو مردہ مرغیاں برآمد، 5افراد کے خلاف مقدمہ

اوکاڑہ: گھر سے 1400کلو مردہ مرغیاں برآمد، 5افراد کے خلاف مقدمہ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے صحت دشمن مافیا کے خلاف بڑا آپریشن کیا اور اوکاڑہ کے علاقے گلشن احمد ٹاؤن عزیر بلاک میں واقع گھر سے 1400 کلو مردہ مرغیاں برآمد کرکے تلف کردیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ برآمد کی گئی سینکڑوں کلو گرام مردہ مرغیاں مختلف فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کی جا رہی تھیں، محمد عاصم جاوید سمیت 5 افراد کیخلاف مقدمہ درج کروا  دیا جبکہ مردہ مرغیوں کی نقل و حرکت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔