اوکاڑہ: (دنیا نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صحت دشمن مافیا کیخلاف بڑا ایکشن لے لیا۔
فوڈ سیفٹی ٹیم نے گلشن احمد ٹاؤن عزیر بلاک میں کارروائی کرتے ہوئے 1400 کلو مردہ مرغیاں برآمد کرکے تلف کر دیں، ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے بتایا کہ فوڈ سیفٹی ٹیم نے مردہ مرغیاں گھر سے برآمد کیں، برآمد کی گئی سیکڑوں کلو گرام مردہ مرغیاں مختلف فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کی جای تھیں۔
محمد عاصم جاوید نے کہا کہ 5 افراد کیخلاف مقدمہ درج کروا کر مردہ مرغیاں تلف کردی گئیں، مستقبل میں بھی مردہ مرغیوں کی نقل و حرکت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔