منڈی بہاؤالدین: مبینہ پولیس مقابلے میں اشتہاری اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق

Published On 30 November,2024 06:06 pm

منڈی بہاؤالدین:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے منڈی بہاؤالدین میں مبینہ پولیس مقابلے کےدوران اشتہاری اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنےسے جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ نواحی گاؤں گڑھ قائم میں پیش آیا، جہاں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپہ مارا تو پولیس کو دیکھتے ہی ملزم عادل اعجاز اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ شروع کردی۔

ساتھیوں کی فائرنگ سے اشتہاری ملزم عادل اعجاز جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والا اشتہاری ملکوال، میانہ گوندل اور گوجرہ پولیس کو 23 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔