پشاور:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت میں مسلح افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں ملزم ہلاک ، ساتھی زخمی ہو گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ورسک روڈ کے قریب پیش آیا، فائرنگ سے پولیس اہلکارمحفوظ رہے۔
ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ملزم ہلاک ،ایک زخمی ہو گیا ، ہلاک اور زخمی ملزمان ملزم قتل، راہزنی،ڈکیتی، پولیس مقابلوں سمیت 20 مقدمات میں مختلف تھانوں کو مطلوب تھے۔
دوسری جانب پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ ایک ملزم جواد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان سے دو ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔