موٹرسائیکل سوار کو 01 لاکھ 54 ہزار روپے جرمانہ

Published On 11 December,2024 06:00 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزی پر موٹرسائیکل سوار کو ایک لاکھ 54 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

لاہور کے علاقہ مغلپورہ میں موٹرسائیکل سوار نے مسلسل 73 بار ہیلمٹ کی خلاف ورزی کی جبکہ 9مرتبہ ٹریفک سگنل، 3 مرتبہ ون وے اور 1 مرتبہ لین لائن کیخلاف ورزی کی، جس پر موٹرسائیکل سوار کو 86 مرتبہ خلاف ورزی پر 1 لاکھ 54 ہزار جرمانہ عائدکیا گیا ۔

موٹرسائیکل کو تھانے بند کروادیا گیا، چالان جمع کروانے کے بعد موٹرسائیکل حوالے ہوگی ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونیوالے ای چالان نادہندگان کیخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا۔