فیصل آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر باپ قتل، بیٹا زخمی

Published On 18 December,2024 06:15 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے باپ جاں بحق جبکہ بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔

افسوسناک واقعہ تھانہ روشن کے علاقے میں نیا موآنہ مویشی منڈی میں پیش آیا جہاں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔

مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 55 سالہ سرور موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 27 سالہ بیٹا عثمان شدید زخمی ہوگیا۔

: فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔