رینجرز اہلکاروں کو ٹکر مارنے کا کیس: ملزم ہاشم عباسی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

Published On 30 December,2024 04:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران رینجرز اہلکاروں کو ٹکر مارنے کے کیس میں ملزم ہاشم عباسی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

رینجرز اہلکاروں کو گاڑی سے ٹکر مارنے والے ملزم ہاشم عباسی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ حفیظ احمد کی عدالت پیش کیا گیا تھا۔

ملزم ہاشم عباسی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔