تحریک انصاف کے حکومت سے مذاکرات، ڈرافٹ پر مشاورت جاری

Published On 30 December,2024 10:17 pm

اسلام آباد:ت (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے حکومت سے مذاکرات کا معاملہ، تحریک انصاف کی مذاکرات سے متعلق ڈرافٹ پر مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت سے مذاکرات میں اسیران کی رہائی اور کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا جائے گا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی مذاکرات کا حصہ ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ تاحال نہ ہوسکا۔

بانی پی ٹی آئی کے مذاکرات کے ذریعے رہائی سے انکار کے باعث ڈرافٹ تیار نہ ہوسکا، پی ٹی آئی اسیران کی فہرست سے متعلق کل تک مشاورت کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسیران کی فہرست سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کی جائے گی۔