حکومتی اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس 2 جنوری کو طلب

Published On 30 December,2024 07:06 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) حکومتی اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس 2 جنوری کو طلب کرلیا گیا۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس دن ساڑھے گیارہ بجے ہو گا جس میں پی ٹی آئئ مذاکراتی کمیٹی مطالبات کی لسٹ پیش کرے گی۔

خیال رہے مذاکراتی کمیٹی ارکان کو اجلاس کے نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔