اسلام آباد: (دنیا نیوز) 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات کا معاملہ، پی ٹی آئی کے 330 ورکرز کی رہائی کی روبکاریں جاری ہو گئیں۔
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کی جانب سے گزشتہ دنوں میں تمام ملزمان کی ضمانتیں منظور کی گئی تھیں۔
عدالت کی جانب سے فی کس 5 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے پر رہائی کی روبکاریں جاری گئیں۔
ملزمان کیخلاف تھانہ سہالہ، آئی 9،کوہسار ،نون، بنی گالا ،آبپارہ و دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔